16 جون 2010 - 19:30

اسلام آباد : جنوبی وزیرستان آپریشن میں اب تک 823 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 50 دہشتگردوں سمیت 700کے قریب دہشتگرد گرفتا ر ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے اراکین سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں نجی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے یکساں شرح سے ادائیگی کی تجویز بھی حکومت کے زیر غو ر ہے تاہم اس کا فیصلہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کے بعد کیا جائے گا۔